اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاوررکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عدالت میں پاناماکیس پر قلابازی کھا رہی ہے،وزیراعظم محمد نواز شریف کی پارلیمنٹ میں تقریر اور عدالت میں موقف میں کوئی تضاد نہیں ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مختلف دعوے کرنے والی پی ٹی آئی کے لئے سب …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاوررکن قومی اسمبلی دانیال عزیز اورمائزہ حمید کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاوررکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عدالت میں پاناماکیس پر قلابازی کھا رہی ہے،وزیراعظم محمد نواز شریف کی پارلیمنٹ میں تقریر اور عدالت میں موقف میں کوئی تضاد نہیں ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مختلف دعوے کرنے والی پی ٹی آئی کے لئے سب سے اہم دن آج کا تھا اور آج ہی ان کے ”سٹپنی وکیل“ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔دانیال عزیز نے کہاکہ پہلی مرتبہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وکیل کو عدالت میں دلائل دینے کا موقع ملا ہے اور وہ اس کا سامنا نہیں کر سکے ، پی ٹی آئی کی شکست وریخت کی نشانیاں سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ الیکشن چوری ہوا جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہوا تھا اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے قراردیا کہ کوئی دھاندلی نہیں ہوئی اور عدالت نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا۔








