پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ءاوررکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ءاوررکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس ثبوت نہیں الزامات ہیں اور الزامات سے کام نہیں چلے گا،خیبر پختونخوا میں ہر روز گو عمران گو کے نعروں کے باوجود تحریک انصاف حکومت پر براجمان ہیں ۔بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ءاوررکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس ثبوت نہیں الزامات ہیں اور الزامات سے کام نہیں چلے گا،خیبر پختونخوا میں ہر روز گو عمران گو کے نعروں کے باوجود تحریک انصاف حکومت پر براجمان ہیں ۔بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عدالت عظمی میں بیان دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے کہا ہے کہ وزیرا عظم کی جانب سے پارلیمنٹ میں کی جانے والی تقریر میں غلط بیانی اور مریم نواز کے وزیر اعظم کے زیر کفالت ہونے کے حوالے سے کیس کو آگے چلا یا جائے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ 2005 میں وزیر اعظم کی فیملی کا اس پراپرٹی سے کوئی تعلق نہیں تھا اور نہ ہی اس سے قبل ان کے پاس یہ فلیٹ تھے۔ انھوں نے کہا کہ عدالت عظمی میں جب ہمارے وکیل کو دلائل دینے کا موقع ملے گا تو اس وقت تمام ثبوت پیش کر دئے جائیں گے، جوں جوں کیس آگے بڑھ رہا ہے پی ٹی آئی والے گرتے پڑتے جھوٹے ثبوت پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس سے قبل کہا جاتا تھا کہ ان کے پاس وزیر اعظم کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply