اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے یا پارلیمنٹری انکوائری کرائی جائے ، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مفرور ہیں۔ جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں عصمت اللہ …
پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما دانیال عزیز کی عصمت اللہ جو نیجو تشدد کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے یا پارلیمنٹری انکوائری کرائی جائے ، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مفرور ہیں۔ جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں عصمت اللہ جو نیجو تشدد کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان دلیری دکھاتے ہیں لیکن عدالت میں نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف جے آئی ٹی بنانے کی درخواست پر کوئی عمل نہیں ہوا، 50 نامعلوم افراد کو شناخت کرنے کےلئے پیمرا سے ریکارڈ منگوایا گیا۔








