اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کے وکلاءعدالت میں ایک بار پھر وزیراعظم محمد نوازشریف کا پاناما پیپرز‘ منی لانڈرنگ یا کرپشن سے کسی قسم کا تعلق ثابت نہیں کر سکے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاناما کیس میں وزیراعظم کے …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کے وکلاءعدالت میں ایک بار پھر وزیراعظم محمد نوازشریف کا پاناما پیپرز‘ منی لانڈرنگ یا کرپشن سے کسی قسم کا تعلق ثابت نہیں کر سکے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاناما کیس میں وزیراعظم کے خلاف لگائے جانے والے الزامات کی بنیاد سچ اور ثبوت پر نہیں بلکہ جھوٹ ‘ حسد ‘ بغض اور سیاسی مخالفت پر رکھی گئی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ الزامات لگانے والے عوامی طور پر وزیراعظم کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ اچھا کیس وہی ہوتا ہے جو سچ پر مبنی ہو کیونکہ سچ کو ثابت کرنے کے لئے زیادہ زور نہیں لگانا پڑتا اور وکیل بھی سچ پر مبنی کیس کی بہتر وکالت کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ یہ نہیں دیکھ رہے کہ وزیراعظم ایک دن کراچی ‘ دوسرے دن ہزارہ ‘ تیسرے دن گوادر اور چوتھے دن پنجاب کے کسی شہر میں صحت و تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کام کررہے ہوتے ہیں۔








