پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ سے ملک میں انقلاب آ رہا ہے جبکہ دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے، سابق صدر آصف علی زرداری کو ملک واپس آنے پر خوش آمدید کہیں گے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو …

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ سے ملک میں انقلاب آ رہا ہے جبکہ دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے، سابق صدر آصف علی زرداری کو ملک واپس آنے پر خوش آمدید کہیں گے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں لوگ پرفارمنس دیکھ کر ووٹ دیں گے، عمران خان کو چاہئے کہ وہ اپنے صوبہ پر توجہ دیں،پشاور بنوں سمیت کے پی کے اضلاع میں سڑکوں کے جال بچھا دیں، ناچ گانے سے صوبہ میں ترقی نہیں آئے گی بلکہ عملی طور پر کام کرنے سے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی جبکہ عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے‘ موجودہ حکومت کی دن رات محنت اور لگن سے ملک میں توانائی کے بحران کا جلد خاتمہ ہو رہا ہے‘ موجودہ حکومت ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمہ کیلئے توانائی کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے جو آئندہ سال کام شروع کر دیں گے۔

Leave a Reply