پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما محمد حنیف عباسی کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جب تک عدالتیں بلاتی رہیں گی ہم عدالتوں میں پیش ہوتے رہیں گے، لیکن عمران خان کو اشتہاری ہونے کے باوجودکوئی ہاتھ تک نہیں لگاتا، جس دن عمران خان اور ان کی اے ٹی ایم مشین کے خلاف فیصلہ آئے گا اس دن ملک کے اندر سکون ہو جائے …

اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جب تک عدالتیں بلاتی رہیں گی ہم عدالتوں میں پیش ہوتے رہیں گے، لیکن عمران خان کو اشتہاری ہونے کے باوجودکوئی ہاتھ تک نہیں لگاتا، جس دن عمران خان اور ان کی اے ٹی ایم مشین کے خلاف فیصلہ آئے گا اس دن ملک کے اندر سکون ہو جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کمنٹری سے پیسہ کمایا ہے لیکن مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ کون سی کمنٹری ہے جس سے اربوں روپے کی پراپرٹی بنائی جاسکتی ہے، اگر ایسا ہے تو رمیز راجا کے پاس بھی ساڑھے چار سو کنال کا گھر ہونا چاہیئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص 2002ءمیں اپنی ایک کار اور جوا کھیل کر قرض اتارتا ہے وہ 2013ءاور آج کے اثاثوں میں پونے دو ارب روپے کا اضافہ بتاتا ہے، خان صاحب بتائیں یہ سارا پیسہ کہاں سے آیا ہے، وہ اس کی معزز عدالت میں وضاحت پیش کریں اور اگر نہیں تو پھر بھی بتائیں کہ وہ ارب پتی کیسے بن گئے۔

Leave a Reply