پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 68 برس تھی۔ عرفان صدیقی کے اہل خانہ کے مطابق انہیں سانس میں دشواری کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا اور وہ گزشتہ دو ہفتوں سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ عرفان صدیقی کی نماز جنازہ کل منگل کو سہ پہر 4بجے ایچ 11 قبرستان اسلام …

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 68 برس تھی۔ عرفان صدیقی کے اہل خانہ کے مطابق انہیں سانس میں دشواری کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا اور وہ گزشتہ دو ہفتوں سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

عرفان صدیقی کی نماز جنازہ کل منگل کو سہ پہر 4بجے ایچ 11 قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔ عرفان صدیقی مرحوم سینئر سیاستدان اور دانشور تھے۔ وہ کئی دہائیوں تک تعلیم اور صحافت کے شعبوں سے منسلک رہے۔