پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کی خدمت کی ہے ، انشااللہ 25 جولائی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) جیتے گی اور خیبرپختونخوا سمیت پنجاب اور مرکز میں بھی ہماری حکومت بنے گی ۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں …

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کی خدمت کی ہے ، انشااللہ 25 جولائی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) جیتے گی اور خیبرپختونخوا سمیت پنجاب اور مرکز میں بھی ہماری حکومت بنے گی ۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے دور حکومت میں جیلوں کے اندر بہترین بنیادی سہولیات فراہم کیں، نئی جیلیں بھی بنوائیں اور دہشت گردی کو مد نظر رکھتے ہوئے جیلوں کے اندر کیمرے اور دیگر اہم اقدامات بھی کیے۔