اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستانی ایک عظیم، غیرت مند اور شیر دلیر قوم ہے جس نے تمام مشکلات کا حوصلے ، ہمت اور تدبر سے مقابلہ کیا ہے۔ پاکستان مشکل اور کڑے وقت سے نکلنے والا ہے۔ مکمل یک جہتی اور مل کر مسائل کا حل نکالیں گے اور ہر فتنے …
پاکستان مشکل اور کڑے وقت سے نکلنے والا ہے، یکجہتی کے ساتھ مسائل کا حل نکالیں گے اور ہر فتنے کی سرکوبی کریں گے،جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستانی ایک عظیم، غیرت مند اور شیر دلیر قوم ہے جس نے تمام مشکلات کا حوصلے ، ہمت اور تدبر سے مقابلہ کیا ہے۔ پاکستان مشکل اور کڑے وقت سے نکلنے والا ہے۔ مکمل یک جہتی اور مل کر مسائل کا حل نکالیں گے اور ہر فتنے کی سرکوبی کریں گے۔ وہ تین روزہ قومی نمائش کے دوسرے روزہ نیشنل آرٹ گیلری میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس نمائش کا اہتمام قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن نے نیشنل بک فاﺅنڈیشن (این بی ایف) کے اشتراک سے کیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا کہ خطاطی کے فن کی ترویج کے لئے ادارہ قائم کیاجائے گا ۔اسلامی ممالک کے ساتھ فن خطاطی کے شعبے میں اشتراک عمل کریں گے تاکہ یہ عظیم اسلامی فن نوجوان نسل کو منتقل ہو۔ انہوں نے کہاکہ مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ بذات خود ایک بہت اچھے خطاط ہیں اور ان کے تخلیق کردہ فن پارے بھی نمائش میں رکھے گئے ہیں جس سے وہ اس قبیلے کا بھی حصہ بن گئے ہیں۔








