فیصل آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن مطابق حکومت اپنے انتخابی وعدوں کی تکمیل کیلئے دن رات کوشاں ہے جس کی وجہ سے پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہوگیا ہے۔اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی …
پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن مطابق حکومت اپنے انتخابی وعدوں کی تکمیل کیلئے دن رات کوشاں ہے جس کی وجہ سے پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہوگیا ہے۔اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کے معاشی حالات تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں جس کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کے ادھورے ترقیاتی منصوبوںکو موجودہ حکومت کے دور میں پورا کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں جس سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ بیرون ملک کے سرمایہ کاروں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں صرف لوٹی گئی قومی دولت کو بچانے میں مصروف ہیں مگر حکومت اس سے مرعوب نہیں ہوگی اورقومی دولت لوٹنے والوں کے خلاف احتساب کا عمل جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والے ملک سے وفادار نہیں اس لئے عوام کو چاہیے کہ وہ بددیانت سیاستدانوں کا سیاست میں ہمیشہ کیلئے کردار ختم کردیں، انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت نے اپنے دفاتر کے اخراجات میں کمی کرکے کفایت شعاری کی بہترین مثال پیش کی ہے جس کا بنیادی مقصد وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرکے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ خوشحالی کا عمل تیزی سے آگے بڑھ سکے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جاری کھاتوں کے خسارے میں 35 فیصد کی کمی اور اکتوبر میں کرنٹ اکائو نٹ خسارہ سرپلس میں چلے جانا موجودہ معاشی ٹیم کی کارکردگی کو واضح کرتا ہے جبکہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک ، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف جیسے عالمی مالیاتی ادارے پاکستان میں معاشی بہتری کا اعتراف کر چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان کو خصوصی پیکج اور سبسڈ ی کا ہی نتیجہ ہے کہ ہماری برآمدات کا گراف مسلسل اوپر جارہا ہے اور اُمیدکی جاسکتی ہے کہ موجودہ مالی سال کیلئے برآمدات کا مقرر کردہ ہدف آسانی سے حاصل کر لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ جہا ں تک ترقیاتی کاموں کا تعلق ہے تو موجودہ حکومت سابقہ ادوار کی منظور شدہ سکیموں کو تیزی سے ساتھ مکمل کر رہی ہے تا کہ ان کی تکمیل کے بعد ہی نئے منصوبے تجویز اور تیار کیے جاسکیں اس طرح بلا شبہ یہ ایک بہترین قدم ہے جسے بہترین حکمت عملی قرار دیا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے اس لیے اپوزیشن کے منفی پراپیگنڈے کے باوجود حکومتی ترقی کا سفر رکنے والا نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے اوروہ وقت دور نہیں جب پاکستان مکمل طور پر معاشی بحران سے نکل کر ترقی کی راہ پرگامزن ہو جائے گا، انہوںنے کہا کہ ملک کو سرسبز اور موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ہم سب کو عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا کیونکہ کلین گرین انڈیکس ایک بہترین قدم ہے جس سے آنے والی نسلیں ایک محفوظ صاف ستھرا پاکستان دیکھ سکیں گی








