اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)نے سیشن 2025–26 کی داخلہ پالیسی کے حوالے سے ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطحی کونسل اجلاس کا انعقاد کیا۔اجلاس کا واحد مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ طلبہ کو زیادہ سے زیادہ ریلیف، وضاحت اور سہولت فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن حل تلاش کیا جائے اور کوئی پہلو نظر انداز نہ ہو۔پی ایم ڈی سی ہر طالب علم …
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا سیشن 2025–26 کی داخلہ پالیسی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی کونسل اجلاس کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)نے سیشن 2025–26 کی داخلہ پالیسی کے حوالے سے ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطحی کونسل اجلاس کا انعقاد کیا۔اجلاس کا واحد مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ طلبہ کو زیادہ سے زیادہ ریلیف، وضاحت اور سہولت فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن حل تلاش کیا جائے اور کوئی پہلو نظر انداز نہ ہو۔پی ایم ڈی سی ہر طالب علم کو اپنا حصہ سمجھتا ہے اور ان کے ساتھ مکمل حمایت کے لئے پرعزم ہے۔
کونسل طلباء کے تحفظات سے مکمل آگاہ ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہر فورم پر مکمل تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ طلبہ کو اس اہم تعلیمی مرحلے کے دوران زیادہ سے زیادہ سہولت اور آسانی میسر ہو۔کونسل کے اراکین نے وضاحت کی کہ اگرچہ ایم ڈی کیٹ کے نتیجے کی تین سالہ مدت قانون میں واضح طور پر متعین ہےجو پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے،پی ایم ڈی سی ہمیشہ طلبہ کے مفاد کا تحفظ اور ان کے مستقبل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔مزید برآں طلبہ کے گروپس کی جانب سے پیش کی گئی تمام تجاویز اور تحفظات کو پی ایم ڈی سی میں بغور سنا گیا اور پی ایم ڈی سی عدالت میں بھی اس سلسلے میں بھرپور تعاون جاری رکھے گی تاکہ طلبہ کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور سہولت فراہم کی جا سکے۔
تمام قابلِ عمل آپشنز مکمل شفافیت کے ساتھ عدالت کے سامنے پیش کئے جائیں گے اور عدالت کا فیصلہ تمام اداروں اور امیدواروں پر حتمی اور لازمالعمل ہوگا۔ پی ایم ڈی سی اس فیصلے پر بلا استثنیٰ مکمل عملدرآمد کرے گی تاکہ ہر طالب علم کو اعتماد اور یقین کے ساتھ اپنے تعلیمی سفر میں آگے بڑھنے کا موقع ملے۔اجلاس میں تمام اہم سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا گیا جن میں پی ایم ڈی سی کے کونسل ممبران، وائس چانسلرز، آئی بی سی سی کے نمائندے اور قانونی ماہرین شامل تھے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔








