اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ آسٹریلوی یونیورسٹیوں میں ماسٹرز کی سطح پر پاکستانی طلباءکیلئے سکالرز شپ پروگرام میں آئندہ سال سے چار نئے ڈسپلنز کو شامل کیا جائے گا۔ جمعہ کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے 70 سال ہو چکے …
پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ آسٹریلوی یونیورسٹیوں میں ماسٹرز کی سطح پر پاکستانی طلباءکیلئے سکالرز شپ پروگرام میں آئندہ سال سے چار نئے ڈسپلنز کو شامل کیا جائے گا۔ جمعہ کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے 70 سال ہو چکے ہیں، آسٹریلیا تعلیم، صحت، زراعت اور فنی تربیت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 1200 سے زائد طلباءسکالرشپ پر ماسٹرز کے پروگراموں میں آسٹریلوی یونیورسٹیوں زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کا شمار غیر ملکی طلباءکو اپنی طرف متوجہ کرنے والے دنیا کے تین بڑے ممالک میں ہوتا ہے، آسٹریلوی یونیورسٹیاں تعلیم میں تعداد کے ساتھ ساتھ معیار پر یقین رکھتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دنیا کی ٹاپ 100 یونیورسٹیوں میں آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں کا شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی حکومت پاکستان کے وژن 2025ءکی حمایت کرتی ہے اور اس کیلئے وہ اپنی بھرپور مدد کی یقین کراتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے لوگ رہائش پذیر ہیں اور ان کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔








