اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہاہے کہ پاکستان میں ادویہ سازی کی صنعت 25 کروڑ عوام کی صحت اور فلاح کے لئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،پاکستان کی فارما برآمدات 457 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو دو دہائیوں میں صنعت کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے یہ بات بدھ کویہاں 8 ویں پاکستان فارما سمٹ و …
پاکستان میں ادویہ سازی کی صنعت 25 کروڑ عوام کی صحت اور فلاح کے لئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، فارما برآمدات کا 457 ملین ڈالر تک پہنچنا دو دہائیوں میں صنعت کی سب سے بڑی کامیابی ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کافارماسمٹ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہاہے کہ پاکستان میں ادویہ سازی کی صنعت 25 کروڑ عوام کی صحت اور فلاح کے لئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،پاکستان کی فارما برآمدات 457 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو دو دہائیوں میں صنعت کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے یہ بات بدھ کویہاں 8 ویں پاکستان فارما سمٹ و فارما ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔
معاون خصوصی نے اپنے کلیدی خطاب میں کہاکہ صنعتی پالیسی اور ریگولیٹری اصلاحات پاکستان کے معاشی مستقبل کی بنیاد ہیں اوراس حوالہ سے بھرپوراندازمیں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔پاکستان میں ادویہ سازی کی صنعت کے کردارکوسراہتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان فارما انڈسٹری 25 کروڑ عوام کی صحت اور فلاح کے لئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،فارما انڈسٹری کے برآمد کنندگان پاکستان کے سفیر ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی فارما برآمدات 457 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو دو دہائیوں میں صنعت کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت فارما انڈسٹری کے ساتھ ہے اوراس صنعت کوتمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے پہلے بھی اقدامات کئے گئے ہیں اورمستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں کا مقصد ادویہ سازی کی صنعت کی مضبوطی اور عوام کے لئے سستی و معیاری ادویات کی فراہمی ہے۔ انہوں نے سمٹ کے انعقادکی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ بین الاقوامی ماہرین کی شرکت سے پاکستان کی فارما انڈسٹری کی شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔
ہارون اخترخان نے کہاکہ پاکستانی فارما انڈسٹری کو عالمی معیار اپنانے کی ضرورت ہے، پاکستان عالمی ہیلتھ کیئر مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے۔ معاون خصوصی نے ایکسپورٹ ایوارڈز جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور کہاکہ پا کستان فارما انڈسٹری دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کر رہی ہے۔ سمٹ میں بتایاگیاکہ پاکستانی ادویہ سازی کی صنعت کی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ہواہے اوریہ شعبہ تیزی سے ترقی کررہاہے۔ سمٹ کے دوران فارما ایکسپورٹ ایوارڈز میں سرفہرست 50 برآمد کنندگان کو ایوارڈز دیئے گئے۔








