اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) رواں مالی سال2017-18ءکے پہلے ماہ جولائی کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری( ایف ڈی آئی) میں 163فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس سے قومی معیشت پر غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے جبکہ ایف ڈی آئی میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر پر ادائیگیوں کے دباﺅمیں بھی کمی واقع ہوگی۔ سٹیٹ بینک آف …
پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 163فیصداضافہ سٹیٹ بینک
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) رواں مالی سال2017-18ءکے پہلے ماہ جولائی کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری( ایف ڈی آئی) میں 163فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس سے قومی معیشت پر غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے جبکہ ایف ڈی آئی میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر پر ادائیگیوں کے دباﺅمیں بھی کمی واقع ہوگی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی2017ءکے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے222.6 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی2016ء کے دوران ایف ڈی آئی کا حجم 84.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔









