اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد مہیا کردیے ہیں، مالی اور مادی امداد کی تفصیلات کیساتھ دہشت گردی میں ریاستِ ہندوستان کے براہِ راست کردار کی تفصیلات دنیا کے سامنے رکھ دی گئی ہیں جو ان شواہد کی موجودگی میں اب مزید خاموش یا لاتعلق نہیں رہ سکتی۔ ہفتہ کو وزیر …
پاکستان میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد مہیا کردیے ہیں، مالی اور مادی امدادکے شواہد کی موجودگی میں دنیا اب مزید خاموش یا لاتعلق نہیں رہ سکتی‘وزیر اعظم
اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد مہیا کردیے ہیں، مالی اور مادی امداد کی تفصیلات کیساتھ دہشت گردی میں ریاستِ ہندوستان کے براہِ راست کردار کی تفصیلات دنیا کے سامنے رکھ دی گئی ہیں جو ان شواہد کی موجودگی میں اب مزید خاموش یا لاتعلق نہیں رہ سکتی۔ ہفتہ کو وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری دہشت گردی ترک کرنے اور پاکستان میں ہزاروں معصوم انسانوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے بھارت کو مجبور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری باہمت و بہادر سکیورٹی ادارے اور افواج اپنے عوام کے تحفظ کے لئے اپنا سب کچھ نچھاور کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کہیں کوئی شک باقی نہیں رہنا چاہئیے کہ ہم اپنی سرزمین کی حفاظت کرنا جانتے ہیں چنانچہ اپنے اجتماعی قومی عزم کے ساتھ دفاعِ وطن کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے۔









