پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بارٹے سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان …

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بارٹے سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ہم توانائی کے شعبے کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ پاکستان کے پاس شمسی توانائی، ہوا اور قابل تجدید توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی استعداد بہت زیادہ ہے اور بجلی کے شعبے کو بہتر بنانے کے لئے توانائی کے ماہرین پر مشتمل ایک ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔