اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں جاپان کے سفیر مستودا کونینوری نے یوم پاکستان کے موقع پرپاکستان کی قیادت اورعوام کیلئے نیک خواہشات اورتمناﺅں کا اظہارکیا ہے۔ جاپانی سفارت خانہ کی طرف سے اتوار کویہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ دن پاکستان کے عوام کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک ایسے مشکل وقت میں جب دنیا کورونا وائرس کی وباءکی لپیٹ میں …
پاکستان میں جاپان کے سفیر مستودا کونینوری کا یوم پاکستان پر پاکستانی قیادت اورعوام کیلئے نیک خواہشات اورتمناﺅں کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں جاپان کے سفیر مستودا کونینوری نے یوم پاکستان کے موقع پرپاکستان کی قیادت اورعوام کیلئے نیک خواہشات اورتمناﺅں کا اظہارکیا ہے۔ جاپانی سفارت خانہ کی طرف سے اتوار کویہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ دن پاکستان کے عوام کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک ایسے مشکل وقت میں جب دنیا کورونا وائرس کی وباءکی لپیٹ میں ہے پاکستان اورجاپان کے درمیان دیرینہ دوستی غیرمتزلزل ہے۔ جاپان کورونا وائرس کی وباءسے نمٹنے میں پاکستان کے ساتھ تعاون میں پرعزم ہے، جاپان پہلا ملک ہے جس نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ٹیسٹ کرنے کا سازوسامان اورآلات فراہم کئے۔اس کے ساتھ ساتھ ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے بھی جاپان پاکستان کے ساتھ تعاون کررہاہے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں امید ہیں کہ دونوں ممالک مل کر چیلنجوں پر قابوپانے میں کامیابی حاصل کریں گے۔








