پاکستان میں جدید زرعی صنعت و اکیڈمیا مربوط فنی تربیتی لیبارٹریاں قائم کرکے طلبہ کو عملی تربیت فراہم کریں گے،سی ای او یونی سروسز انٹرنیشنل میکس ما

بیجنگ۔26دسمبر (اے پی پی):یونی سروسز انٹرنیشنل کے بانی اور سی ای او میکس ما نے کہا ہے کہ پاکستان میں جدید اور جدید ترین پاکستان-چین زرعی صنعت و اکیڈمیا مربوط فنی تربیتی لیبارٹریاں قائم کی جائیں گی،ان سہولیات کے ذریعے طلبہ کو عملی تربیت فراہم کی جائے گی جس سے وہ نہ صرف پاکستان بلکہ چین کی زرعی صنعتوں میں بھی ملازمت کے مواقع حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے …

بیجنگ۔26دسمبر (اے پی پی):یونی سروسز انٹرنیشنل کے بانی اور سی ای او میکس ما نے کہا ہے کہ پاکستان میں جدید اور جدید ترین پاکستان-چین زرعی صنعت و اکیڈمیا مربوط فنی تربیتی لیبارٹریاں قائم کی جائیں گی،ان سہولیات کے ذریعے طلبہ کو عملی تربیت فراہم کی جائے گی جس سے وہ نہ صرف پاکستان بلکہ چین کی زرعی صنعتوں میں بھی ملازمت کے مواقع حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی میزبانی میں منعقدہ دوسرے ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم سے خطاب میں کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جس کی وجہ سے ان کی تنظیم پاکستانی نوجوانوں کو زرعی شعبے میں ملازمت کے لیے تربیت دینے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یونی انٹرنیشنل کا مقصد پاکستان کی نوجوان آبادی کو ایک ہنر مند ورک فورس میں تبدیل کرنا ہے جو زرعی صنعتوں کی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہو۔

اس اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم منظم تعلیمی پروگراموں کے ذریعے چین کی جدید ترین زرعی ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ پہلے مرحلے میں تین سالہ ڈپلومہ پروگرام تیار کیے جا رہے ہیں جو پاکستان کے تعلیمی نظام سے ہم آہنگ ہوں گے اور ان میں جدید زرعی ٹیکنالوجی، مکینائزڈ زراعت اور لائیو سٹاک ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونی انٹرنیشنل نے پاکستانی زرعی شعبے کے اساتذہ کی صلاحیت بڑھانے کے لیے "ٹریننگ آف ٹرینرز” پروگرام بھی شروع کیا ہے۔ فورم میں سینئر پاکستانی اور چینی حکام، نمایاں چینی اور پاکستانی زرعی ادارے اور صنعتوں کے نمائندے شریک ہوئے۔

مزید خبریں