پاکستان میں سفیر نواف سعید احمد المالکی کی لاہور چیمبر کے دورہ کے موقع پر گفتگو

لاہور ۔ 17 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف سعید احمد المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے ، سی پیک جیسے منصوبوں نے اس کی اہمیت میں اضافہ کیا، جلد سعودی عرب کی وزارت کامرس کا وفد پاکستان کا دورہ کرکے تجارتی معاملات پر بات چیت کرے گا دونوں برادر مسلمان ممالک کے درمیان شراکت داری مزید مستحکم کرنے کی …

لاہور ۔ 17 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف سعید احمد المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے ، سی پیک جیسے منصوبوں نے اس کی اہمیت میں اضافہ کیا، جلد سعودی عرب کی وزارت کامرس کا وفد پاکستان کا دورہ کرکے تجارتی معاملات پر بات چیت کرے گا دونوں برادر مسلمان ممالک کے درمیان شراکت داری مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، برادرانہ و دوستانہ تعلقات کو تجارت کے فروغ کے لیے بھی استعمال کرنا چاہیے۔ لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر خواجہ خاور رشید، نائب صدر ذیشان خلیل اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین سے لاہور چیمبر میں ملاقات میں انہوں نے باہمی تعلقات، سٹریٹجک اور تجارتی تعلقات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

Leave a Reply