پاکستان میں قیمتوں کا حساس اعشاریہ مسلسل دوسرے ہفتہ میں بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی نشاندہی کر رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں قیمتوں کا حساس اعشاریہ (ایس پی آئی) مسلسل دوسرے ہفتہ میں بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی نشاندہی کر رہا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ برصغیر کے دیگر حصوں کی صورتحال کے برعکس ہمارا سینسیٹیو پرائس انڈیکس (ایس پی آئی) پیہم دوسرے ہفتے کے دوران …

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں قیمتوں کا حساس اعشاریہ (ایس پی آئی) مسلسل دوسرے ہفتہ میں بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی نشاندہی کر رہا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ برصغیر کے دیگر حصوں کی صورتحال کے برعکس ہمارا سینسیٹیو پرائس انڈیکس (ایس پی آئی) پیہم دوسرے ہفتے کے دوران قیمتوں میں گراوٹ کی خبر دے رہا ہے۔ وزیر اعظم نے توقع ظاہر کی کہ انشاءاللہ ہم مہنگائی کو مزید بھی قابو میں لائیں گے۔