پاکستان میں متحدہ عرب امارات (یواے ای )کے سفیر حمد عبید الزابی کا’اے پی پی“ کو خصوصی انٹرویو

اسلام آباد ۔19 اگست(اے پی پی)پاکستان میں متحدہ عرب امارات(یواے ای )کے سفیر حمد عبید الزابی نے کہا ہے کہ پاک یو اے ای تاریخی تعلقات اور دونوں ممالک کی فعال قیادت کی یکساں سوچ نے باہمی مفاد کےلئے اپنے اقتصادی روابط کی حقیقی صلاحیت سے استفادہ کے حوالے سے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے، دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں وسیع تر استعداد کار سے بھرپور استفادہ کی …

اسلام آباد ۔19 اگست(اے پی پی)پاکستان میں متحدہ عرب امارات(یواے ای )کے سفیر حمد عبید الزابی نے کہا ہے کہ پاک یو اے ای تاریخی تعلقات اور دونوں ممالک کی فعال قیادت کی یکساں سوچ نے باہمی مفاد کےلئے اپنے اقتصادی روابط کی حقیقی صلاحیت سے استفادہ کے حوالے سے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے، دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں وسیع تر استعداد کار سے بھرپور استفادہ کی ضرورت ہے، دبئی ایکسپو 2020ءپاکستان کے لئے اپنی استعداد کار، مصنوعات کو پیش کرنے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کا ایک نادر موقع ہے، گوادر سٹی میں کھارے پانی کو میٹھا بنانے کے منصوبے سمیت متعدد فلاحی منصوبے متحدہ عرب امارات کے تعاون سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”اے پی پی“ کو خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ سب سے اہم چیز یہ ہے کہ ان کا ملک اور پاکستان ایک ہی وژن اور خیالات کے حامل ہیں، پاکستان اور یو اے ای انسداد دہشت گردی و انتہا پسندی اور صحت و تعلیم کے شعبوں کے فروغ پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں مالک بے پناہ اقتصادی استعداد کے حامل ہیں۔

مزید خبریں