اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی و چیئرمین نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں میوزیم میں سرمایہ کاری کیلئے سعودیہ عرب اور قطر تیار ہیں۔ بدھ کو معاون خصوصی زلفی بخاری نے آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ سیاحت کے شوقین وزیراعظم عمران خان ہیں، پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پر مجھے کافی تنقید …
پاکستان میں میوزیم میں سرمایہ کاری کیلئے سعودیہ عرب اور قطر تیار ہیں،معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری کا آن لائن کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی و چیئرمین نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں میوزیم میں سرمایہ کاری کیلئے سعودیہ عرب اور قطر تیار ہیں۔ بدھ کو معاون خصوصی زلفی بخاری نے آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ سیاحت کے شوقین وزیراعظم عمران خان ہیں، پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پر مجھے کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میوزیم ملک کو پیسہ بنا کر دیتے ہیں جبکہ پاکستان میں ایسی سوچ نہیں، ہم لاہور میوزیم کو آرکیالوجی کے تحت کریں گے، بورڈ تشکیل دیں گے،ٹیکسلا میوزیم خوب صورت میوزیم ہے جہاں بدھا کی باقیات موجود ہیں۔ زلفی بخاری نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور قطر ہمارے میوزیم پر سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہیں، ایبٹ آبادکیلاش ، پشاور میں بھی عالمی معیار کے میوزیم بنائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران کامرس انڈسٹری کے لئے حکومت پاکستان نے بہترین اقدامات کئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم موسم سرما کے دوران سیاحت کو فروغ دینے کے لئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں، چترال ایک قدرتی سیاحت کا مقام ہے اسے نکھارنے کے لئے کام کر رہے۔








