اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی سے پاکستان نے عالمی سطح پر ایک اور اہم اعزاز حاصل کر لیا جس کے تحت پاکستان کو ' ایشیا - اوشانیہ انڈسٹری آرگنائزیشن'(ایسوشیو) ڈیجیٹل سمٹ کی میزبانی حاصل ہوگئی،نومبر 2026 میں پاکستان پہلی بار تین روزہ'ایسوشیو ڈیجیٹل سمٹ' کی میزبانی کرے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل سمٹ میں حکومت اور کاروباری اداروں کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع …
پاکستان میں پہلی بار’ ایشیا – اوشانیہ انڈسٹری آرگنائزیشن'(ایسوشیو) ڈیجیٹل سمٹ کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی سے پاکستان نے عالمی سطح پر ایک اور اہم اعزاز حاصل کر لیا جس کے تحت پاکستان کو ‘ ایشیا – اوشانیہ انڈسٹری آرگنائزیشن'(ایسوشیو) ڈیجیٹل سمٹ کی میزبانی حاصل ہوگئی،نومبر 2026 میں پاکستان پہلی بار تین روزہ’ایسوشیو ڈیجیٹل سمٹ’ کی میزبانی کرے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل سمٹ میں حکومت اور کاروباری اداروں کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہو گی۔
24سے زائد ممالک اور 1,000سے زائد آئی ٹی ماہرین کی شرکت سے پاکستان کے ڈیجیٹل سیکٹر کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں فروغ حاصل ہوگا۔یہ کامیابی وزارتِ آئی ٹی اور ایس آئی ایف سی کی مشترکہ کاوشوں کی مرہون منت ہے۔ستمبر میں ‘ایسوشیو’ کے چیئرمین سٹین سنگھ نے پاکستان کا دورہ کیا اور ملکی آئی ٹی انفراسٹرکچر کو سراہا۔’ایسوشیو ‘ کانفرنس میں آسٹریلیا، چین، نیوزی لینڈ، ملائشیا، سنگاپور اور دیگر ممالک شریک ہوں گے۔’ایسوشیو ڈیجیٹل سمٹ’ کی میزبانی پاکستان کو علاقائی آئی ٹی ہب کے طور پر منوانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔








