پاکستان میں پہلی بار باکسنگ کے مقابلے ہونے جا رہے ہیں۔ عامر خان

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی): پاکستانی نڑادبرطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار باکسنگ کے مقابلے ہونے جا رہے ہیں جس کی بھرپور سپورٹ کرونگا، عامر خان باکسنگ اکیڈمی سے نیا ٹیلنٹ سامنے ا?یاجبکہ باکسنگ کے کھیل کی ترقی کیلئے حکومتی سپورٹ کی اشد ضرورت ہے۔وفاقی دارالحکومت میں عثمان وزیر،کوچ حامد داود اور دیگر باکسرز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان …

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی): پاکستانی نڑادبرطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار باکسنگ کے مقابلے ہونے جا رہے ہیں جس کی بھرپور سپورٹ کرونگا، عامر خان باکسنگ اکیڈمی سے نیا ٹیلنٹ سامنے ا?یاجبکہ باکسنگ کے کھیل کی ترقی کیلئے حکومتی سپورٹ کی اشد ضرورت ہے۔وفاقی دارالحکومت میں عثمان وزیر،کوچ حامد داود اور دیگر باکسرز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ہر دوماہ بعد لاہور،کراچی ،اسلام ا?بادمیں نیشنل سطح کے مقابلوں کا انعقاد کرینگے،عثمان وزیر بہت اچھا فائٹر ہے اور یہ مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا، اس نے متعدد بین الاقوامی مقابلوں میں کامیابی بھی حاصل کی ہے۔عامر خان پروموشن ٹیم باکسنگ کے کھیل کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل تین اکتوبر بروز ہفتہ کو پاکستان سپورٹس بورڈ میں واقع عامر خان باکسنگ ہال میں پہلی بار باکسنگ کے مقابلے ہونے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے باکسنگ اکیڈمی کھولی اور اس اکیڈمی سے نیا ٹیلنٹ سامنے ا?یا،وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا تعاون کر رہی ہیںتاہم اس وقت ہمیں باکسنگ کے کھیل کی ترقی کیلئے حکومتی سپورٹ کی اشد ضرورت ہے۔عامر خان نے کہا کہ انٹر نیشنل باکسنگ پاکستان لائیں گے اور عامر خان اکیڈمی کے باکسرز ان ایونٹس میں شرکت کرینگے۔عامر خان نے ایرانی باکسنگ کوچ حامد داود کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت کم عرصے میں باکسرز کو تیار کیا اور انہیں بین الاقوامی مقابلوں کے قابل بنایاہے۔پاکستان باکسنگ کونسل کے صدر رشید بلوچ نے کہا کہ اے بی ایف ایشیئن ٹائٹل پاکستان پہنچ چکا ہے،اس موقع پر یہ ٹائٹل عامر خان کو پیش کیا گیا۔رشید بلوچ نے کہا کہ عثمان وزیر ایشیئن ٹائٹل کیلئے فائٹ کرینگے اور ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان میں اتنا بڑا ایونٹ منعقد ہو رہا ہے۔اس وقت پاکستان میں 10خواتین باکسرز بھی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ہم پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ کے مقابلے بھی کروائینگے جس کیلئے سپانسرز کو ا?گے ا?نا ہوگا۔عثمان وزیر نے عامر خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں،کورونا وائرس کے دوران ہمیں مقابلے ملتوی کرنا پڑے۔عامر خان کا نام دنیا میں بہت مشہور ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ عامر خان باکسنگ کی ترقی کیلئے بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔عامر خان کے ا?نے سے ہمارے مقابلوں کو سپورٹ حاصل ہوگی اور امید ہے کہ پاکستان میں باکسرز کی ہمیشہ ایسے ہی حوصلہ افزائی ہوتی رہے گی۔ایک سوال کے جواب میں عثمان وزیر نے کہا کہ میں بھرپور پور محنت کر رہا ہوں تاکہ اپنی پہلی انٹرنیشنل فائٹ جیت کرورلڈ چیمپئن بنوں اور ملک کا نام روشن کروں۔کامیابی کی صورت میں ورلڈ ٹائٹل پاکستان کے نام کرونگانیز میں یوتھ ٹائٹل بھی جیتنا چاہتا ہوں۔باکسرا?صف ہزارہ نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کروںجبکہ عامر خان نے ہمارابہت ساتھ دیا اور حوصلہ افزائی بھی کی۔انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ اولمپک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کروں۔نادر بلوچ نے عامر خان کی سپورٹ پر شکریہ اداکرتےہوئے کہا کہ عامر خان کی قیادت میں اکیڈمی کے باکسرز عالمی ٹائٹل ضرور جیتیں گے۔ ایرانی باکسنگ کوچ حامد داود نےکہا کہ عامر خان پاکستان میں باکسنگ کے کھیل کی ترقی کیلئے بہت کام کر رہے ہیں جبکہ عامر خان باکسنگ rtaاکیڈمی سے بہت سے نوجوان باکسرز سامنے ا?ئے ہیں۔