پاکستان میں چین کے سفیر یائوجنگ کا سعودی اخبار کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر یائوجنگ نے کہا ہے کہ چین اور متحدہ عرب امارات چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت تعاون کے مواقع کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سعودی عرب کے اخبار عرب نیوز کو ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای '' ایک پٹی ایک شاہراہ'' اقدام کا حصہ ہے، …

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر یائوجنگ نے کہا ہے کہ چین اور متحدہ عرب امارات چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت تعاون کے مواقع کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سعودی عرب کے اخبار عرب نیوز کو ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای ” ایک پٹی ایک شاہراہ” اقدام کا حصہ ہے، یو اے ای اور پاکستان کے مابین مضبوط اقتصادی اور تجارتی روابط قائم ہیں۔ اسی طرح پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اقتصادی شراکت داری اور تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ چین اور یو اے ای ممکنہ طور پر پاکستان کی ترقی کے لئے مواقع ڈھونڈ سکتے ہیں۔ چین کے سفیر نے کہا کہ پاکستان چائنا مشترکہ اقتصادی تعاون کمیٹی کے 9ویں اجلاس کے بعد دونوں ممالک نے دوطرفہ منصوبوں میں تیسری پارٹی کی سرمایہ کاری کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔