اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تجارت کے پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیف اکنامسٹ ندیم جاوید بھی موجود تھے۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان شروع ہی سے قابل قدر تعلقات ہیں …
پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ کی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور باہمی تجارت کے پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تجارت کے پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیف اکنامسٹ ندیم جاوید بھی موجود تھے۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان شروع ہی سے قابل قدر تعلقات ہیں تاہم موجودہ دور میں چین کے صدر ژی جن پنگ اور سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی وسعتوں اور بلندیوں سے ہکمنار کیا ہے، چین کی اقتصادی ترقی خطہ کے دوسرے ممالک کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی ممالک میں معاشی بحرانوں کے باوجود چین نے ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ خطہ کی اقتصادی و معاشی ترقی کے باعث طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کو منتقل ہو رہا ہے اور ایشیاءترقی کا مرکز بن کر ابھرے گا۔








