پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2165 مثبت کیسز ریکارڈ، 17 مریض جان کی بازی ہارگئے، کیسز کی کل تعداد 24938 ہوگئی

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2165 مثبت کیسز ریکارڈ ہونے کے ساتھ ہفتہ کو مجموعی طور پر کوویڈ۔19 کے کیسز کی تعداد 24938 تک پہنچ گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج کورونا کے 17 مریض گزشتہ روز جان کی بازی ہار …

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2165 مثبت کیسز ریکارڈ ہونے کے ساتھ ہفتہ کو مجموعی طور پر کوویڈ۔19 کے کیسز کی تعداد 24938 تک پہنچ گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج کورونا کے 17 مریض گزشتہ روز جان کی بازی ہار گئے۔ بلوچستان میں کوویڈ سے متاثرہ کوئی شخص وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ پاکستان میں دیگر مقامات پرکوویڈ۔19مریضوں کے لئے مختص 1858 میں سے 204 وینٹیلیٹر زیر استعمال ہیں۔ جمعہ کو ملک بھر میں تقریبا 34535 ٹیسٹ کئے گئے ، جن میں سے سندھ میں 10641، پنجاب میں 12006، خیبر پختونخواہ میں 3736 ، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) میں 6267 ، بلوچستان میں 614 ، گلگت بلتستان میں 312 ، اورآزاد جموں و کشمیر میں 959 کئے گئے ٹیسٹ شامل ہیں۔ ملک بھر میں اب تک لگ بھگ 322414 افراد اس مرض سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور متاثرہ مریضوں کی بحالی کا تناسب 90 فیصد سے زیادہ ہے۔ وبائی مرض کے پھیلنے کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 354461 کیسز سامنے آئے، جن میں آزاد جموں وکشمیرسے 5261 ، بلوچستان سے 16328 ، گلگت بلتستان سے 4434 ، آئی سی ٹی سے 23533 ، خیبر پختونخوا سے 41723 ، پنجاب سے 109309 اور سندھ سے 153873 کیسز شامل ہیں۔ جب سے وبا پھیلی ہے جمعہ تک ملک بھرمیں تقریبا 7 7109 اموات ریکارڈ کی گئیں ، جن میں سے جمعہ کو ہسپتال میں 4 مریضوں کی اموات کے بعد سندھ میں 2722 اموات ، پنجاب میں ہسپتالوں میں 7 اموات کے بعد کل اموات 2462 ہو گئی ہیں اسی طرح خیبر پختونخواہ جمعہ کو دو اموات کے بعد اموات کی تعداد 1305 ہو گئی ہے جبکہ جمعہ کے روز اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں تین اموات کے بعد اموات کی تعداد 253 ، بلوچستان میں 155 ، جی بی میں 93 اورآزاد جموں و کشمیر میں جمعہ کو ایک موت کے ساتھ اموات کی تعداد 119 ہو گئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 4881640 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور 735 ہسپتالوںکو کوویڈ۔ 19کے علاج کی سہولیات سے لیس کر دیا گیا ہے اور اس وقت ملک بھر کے ہسپتالوں میں کورونا کے 1521 مریض زیر علاج ہیں۔