اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):پاکستان میں ہالینڈکی براہ راست سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں پاکستان میں ہالینڈکی براہ راست سرمایہ کاری کاحجم 76.8 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 80.71 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں …
پاکستان میں ہالینڈکی براہ راست سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):پاکستان میں ہالینڈکی براہ راست سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں پاکستان میں ہالینڈکی براہ راست سرمایہ کاری کاحجم 76.8 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 80.71 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ہالینڈکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 42.5 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں ہالینڈکی فورٹ فولیوسرمایہ کاری کاحجم منفی 4.2 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بھی منفی 4.2 تھا،اپریل کے مہینہ میں پاکستان میں ہالینڈکی براہ راست سرمایہ کاری حجم 9.1 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔








