پاکستان میں ہالینڈ کی براہ راست سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں 28 فیصد کی نمو ریکارڈ

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):پاکستان میں ہالینڈ کی براہ راست سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 28 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستان میں ہالینڈ کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 17 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو …

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):پاکستان میں ہالینڈ کی براہ راست سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 28 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستان میں ہالینڈ کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 17 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو مالی سال 2021 کی اسی مدت کےمقابلہ میں 28 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان میں ہالینڈ کی براہ راست سرمایہ کاری کاحجم 13 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیاتھا۔ جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری ہالینڈکا حصہ 10 فیصد کے قریب ریکارڈ کیاگیا ۔

واضح رہے کہ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کےپہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ جولائی سےاگست تک کی مدت میں پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 170 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 230 ملین ڈالر تھا۔