پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کی ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ اور ایوارڈ تقریب

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کی ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ اور ایوارڈ کی تقریب پی این ایس قاسم منوڑہ میں منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کی ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے اور اس کا مقصد آپریشنل سال کے دوران حاصل کی گئی کامیابیوں کو …

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کی ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ اور ایوارڈ کی تقریب پی این ایس قاسم منوڑہ میں منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کی ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے اور اس کا مقصد آپریشنل سال کے دوران حاصل کی گئی کامیابیوں کو سراہنا اور سال بھر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی یونٹس کو ایفیشینسی شیلڈز سے نوازنا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کو سیکورٹی کی انتہائی مشکل اندرونی و بیرونی صورتحال میں سر کریک سے لے کر جیونی تک ساحلی علاقوں کے تحفظ کی اہم ترین ذمہ داری سونپی کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ سی پیک اور گوادر پورٹ کی فعالی کے تناظر میں درپیش چیلنجز سے عہدہ برآ ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ مجموعی طور پر سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے کہا کہ پاک بحریہ ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی برسوں میں قوم کی مشترکہ اور انتھک کوششوں کے سبب پاکستان نے دہشت گردی کے ناسور پر نمایاں حد تک قابو پالیا ہے۔ تاہم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے جہد مسلسل کی ضرورت ہے ۔