پاکستان نےٹرائی نیشن سیریز کے میچ میں بائولنگ اور فیلڈنگ میں اچھی کارکردگی دکھائی ،ہیری بروک

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے کہا ہے کہ پاکستان نے ٹرائی نیشن سیریز کے میچ میں بائولنگ اور فیلڈنگ میں اچھی کارکردگی دکھائی ۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہیری بروک نے کہا کہ 303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹام بینٹن اور بین ڈکٹ نے 91 رنز کی عمدہ ابتدائی شراکت قائم کی لیکن بعد میں وقفے وقفے …

راولپنڈی ۔20اکتوبر (اے پی پی):انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے کہا ہے کہ پاکستان نے ٹرائی نیشن سیریز کے میچ میں بائولنگ اور فیلڈنگ میں اچھی کارکردگی دکھائی ۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہیری بروک نے کہا کہ 303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹام بینٹن اور بین ڈکٹ نے 91 رنز کی عمدہ ابتدائی شراکت قائم کی لیکن بعد میں وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اسپنر عرفات منہاس نے عمدہ باؤلنگ کی اور وہ میچ کے نمایاں کھلاڑی رہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کو مڈل اوورز میں اسپن بائولنگ کے خلاف رنز بنانے اور حریف بائولرز پر دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ بروک نے کہا کہ پاکستان نے مجموعی طور پر عمدہ کھیل پیش کیا اور ان کی فیلڈنگ بھی بہت اچھی رہی۔ انگلش کپتان نے کہا کہ ٹیم شکست کے بعد ہمت نہیں ہارے گی اور کھلاڑی غلطیوں کا جائزہ لے کر آئندہ میچ کے لیے تیاری کریں گے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کی اپنا دوسرا میچ 22 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔