اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے ایران کے مغربی صوبے کرمان شاہ میں تباہ کن زلزلہ کے متاثرین کیلئے امدادی سامان جمعہ کو سی ون 30 طیارے کے ذریعے تہران بھیج دیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کا سی ون تھرٹی طیارہ امدادی اشیاءلے کر جمعہ کی شب تہران کیلئے روانہ ہو گیا۔ امدادی اشیاء12 نومبر کو ایران کے مغربی صوبہ کرمان شاہ میں …
پاکستان نے امدادی سامان سی ون 30 طیارے کے ذریعے تہران بھیج دیا‘ ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے ایران کے مغربی صوبے کرمان شاہ میں تباہ کن زلزلہ کے متاثرین کیلئے امدادی سامان جمعہ کو سی ون 30 طیارے کے ذریعے تہران بھیج دیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کا سی ون تھرٹی طیارہ امدادی اشیاءلے کر جمعہ کی شب تہران کیلئے روانہ ہو گیا۔ امدادی اشیاء12 نومبر کو ایران کے مغربی صوبہ کرمان شاہ میں تباہ کن زلزلے کے متاثرین میں تقسیم میں کی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ امدادی اشیاءتہران میںایرانی حکام کے حوالہ کی جائے گی۔








