پاکستان نے ایکویٹی سٹاک مارکیٹ کے بعد بھارت کو اپنی کارکردگی اور عالمی سیاست میں پیچھے چھوڑ دیا، امریکی جریدہ فوربز

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) امریکی جریدے فوربز نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایکویٹی سٹاک مارکیٹ کے بعد بھارت کو اپنی کارکردگی اور عالمی سیاست میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فوربز میں پینوز مونڈولو ٹاز کے لکھے گئے آرٹیکل میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال کے عرصہ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 40 فیصد جبکہ بھارت کی حصص مارکیٹ میں بڑی مشکل سے …

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) امریکی جریدے فوربز نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایکویٹی سٹاک مارکیٹ کے بعد بھارت کو اپنی کارکردگی اور عالمی سیاست میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فوربز میں پینوز مونڈولو ٹاز کے لکھے گئے آرٹیکل میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال کے عرصہ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 40 فیصد جبکہ بھارت کی حصص مارکیٹ میں بڑی مشکل سے 8 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ حکومت کے اہم عالمی سیاسی کردار کی وجہ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے جو کہ اپنے ملک کی جغرافیائی اہمیت کا بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے۔ جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے پاکستان امریکہ اور چین کیلئے انتہائی اہم ہے، نائن الیون کے بعد پاکستان اور امریکہ قریب آئے۔ فوربز کے مطابق اب چین پاکستان کی حصص مارکیٹ میں نئی روح پھونک رہا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری میں 46 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ اس پہلو سے پاکستان فائدے جبکہ بھارت نقصان میں ہے۔ جریدے رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ کشمیر کے معاملہ پر چین پاکستان کی کھلے عام حمایت کرتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply