پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

راولپنڈی۔19اگست (اے پی پی):پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے ، شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے، قومی ٹیم چار فاسٹ بائولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ پی سی بی کے مطابق اعلان کردہ پلیئنگ الیون میں شان مسعود ( کپتان ) ، سعود شکیل ( نائب کپتان ) ، عبداللہ …

راولپنڈی۔19اگست (اے پی پی):پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے ، شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے،

قومی ٹیم چار فاسٹ بائولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ پی سی بی کے مطابق اعلان کردہ پلیئنگ الیون میں شان مسعود ( کپتان ) ، سعود شکیل ( نائب کپتان ) ، عبداللہ شفیق ، بابر اعظم ، خرم شہزاد ، محمد علی ، محمد رضوان ( وکٹ کیپر ) نسیم شاہ ، صائم ایوب ، سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ،

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 اگست بروز بدھ سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا ، دونوں ٹیموں کے مابین اب تک کھیلے گئے 13 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان نے 12 ٹیسٹ جیتے جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا۔

مزید خبریں
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔