فیصل آباد۔ 05 نومبر (اے پی پی):پاکستان نےون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی،گرین شرٹس نے 264 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، سلمان علی آغا اور محمدرضوان نے نصف سنچریاں سکور کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، …
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دے دی، تین میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو 0-1 کی برتری

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 05 نومبر (اے پی پی):پاکستان نےون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی،گرین شرٹس نے 264 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، سلمان علی آغا اور محمدرضوان نے نصف سنچریاں سکور کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، سلمان علی آغا پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ منگل کو اقبال سٹیڈیم فیصل اباد میں کھیلے گئے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا،
جنوبی افریقہ ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےآخری اوور میں 263 رنزبنا کر آئوٹ ہو گئی، کوئنٹن ڈی کوک 63 اور لوہانڈرے پیٹریاس 57 رنزبنا کر نمایاں رہے، ،کپتان میتھیو بریٹز 42، کوڈبن بوشے 41 اور سنتھمبا کوشائل 22 رنز بناسکے، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3 ، 3 ، صائم ایوب نے 2، شاہین آفریدی اور محمد نواز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، فخرزمان اور صائم ایوب نے ٹیم کو 87 رنز کا آغاز فراہم کیا، یہاں پر صائم ایوب 39 رنز بنا کر فریرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو گئے، 102 کے مجموعی سکور پر پاکستان کو فخرزمان کا نقصان اٹھانا پڑا جو 45رنز بنانے کے بعد فریرا کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے،
بابراعظم بیٹنگ کا جادو چلانے میں ناکام رہے اور محض 7 رنز بنا کر فورٹوئن کی گیند کا نشانہ بنے، اس موقع پر سلمان علی آغا اور محمد رضوان 91رنز جوڑ کر میچ کو آسان بنا دیا،196 کے مجموعی سکور پر رضوان 55رنز بنا کر بوش کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے، حسن طلعت 22 رنز بنا سکے، 252 کے سکور پر پاکستان کو ساتواں نقصان برداشت کرنا پڑا جب سلمان علی آغا جو کہ اچھی بیٹنگ کر رہے تھے 62رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد نگیڈی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے، حسن نواز 1 اور محمد نواز 9 رنز بنا کر چلتے بنے،
کپتان شاہین آفریدی 4 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے لونگی نگیڈی ، ڈونوان فریریا اور کاربن بوشے نے 2،2 جبکہ جارج لنڈے اور بجورن فورچون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سلیمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹنر شپ کیلئے سخت محنت کی، اوس پڑنے کی وجہ سے کھیلنے میں مشکل تھی لیکن رضوان کے ساتھ بہتر کمیونیکیشن کی وجہ سے پاٹنر شپ ممکن ہوئی۔جنوبی طریقہ کی ٹیم کے کپتان میتھیو بریٹزکی نے کہا کہ ہم نے 20 سے 30 رنز کا کم بنائے۔بیٹرز نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ،
نئے لڑکوں نے اچھی کارکردگی دکھائی جو مثبت سائن ہے ،اگلے میچ میں بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔پاکستانی قائد شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ یہ میرے لیے ایک نارمل گیم تھی کچھ بھی خاص نہیں تھا،آخری دس اوور میں باؤلرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی ،وکٹیں حاصل کیں اور جنوبی افریقہ کے سکور کو محدود کیا ۔انہوں نے کہا میں اس میچ کی جیت کا کریڈٹ بیٹنگ لائن کو دیتا ہوں، ہمارے پاس تجربہ کار بیٹنگ لائن موجود ہے جنہوں نے بہترین بیٹنگ کی ۔ انہوں نے فیصل آباد کے شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا کہ بڑی تعداد میں گراؤنڈ میں آکر حوصلہ فزائی کی۔








