ڈھاکہ۔20نومبر (اے پی پی):پاکستان نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں بنگلہ دیش کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ گرین شرٹس نے بنگال ٹائیگرز کی طرف سے دیا گیا 109 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ فخر زمان نے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ محمد رضوان …
پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی، فخر زمان کے ناقابل شکست 57 رنز

مزید خبریں
ڈھاکہ۔20نومبر (اے پی پی):پاکستان نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں بنگلہ دیش کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
گرین شرٹس نے بنگال ٹائیگرز کی طرف سے دیا گیا 109 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ فخر زمان نے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ محمد رضوان 39 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ فخر زمان کو مرد میدان قرار دیا گیا۔
ہفتہ کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان محمد اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے۔
نجم الحسن شانتو نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر بیٹرز میں عفیف حسین 20، محمد اللہ 12 اور نورالحسن 11 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اوپنر محمد نعیم 2 اور سیف حسن بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے دو، دو جبکہ محمد وسیم، حارث رئوف اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 18.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ فخر زمان نے 57 رنز کی دلکش اننگز کھیلی اور آئوٹ نہیں ہوئے۔
محمد رضوان 39 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ فخر زمان کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 22 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔








