پاکستان نے زیر زمین پلیٹ فارم سے بابر کروز میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کردیا‘ آئی ایس پی آر

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے زیر زمین پلیٹ فارم سے بابر کروز میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے جو 450 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بابر کروز میزائل کو مقامی طور پر تیار کئے گئے پانی کے اندر پلیٹ فارم سے فائر کیا گیا۔ میزائل نے کامیابی سے اڑان بھری …

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے زیر زمین پلیٹ فارم سے بابر کروز میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے جو 450 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بابر کروز میزائل کو مقامی طور پر تیار کئے گئے پانی کے اندر پلیٹ فارم سے فائر کیا گیا۔ میزائل نے کامیابی سے اڑان بھری اور اپنے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا۔ صدر مملکت ممنون حسین‘ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی‘ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی‘ تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں‘ انجینئرز اور این ایس ایف سی کے متعلقہ حکام کو مبارکباد دی ہے۔ ایس ایل سی ایم بابر مثالی ٹیکنالوجی کا ایک شاہکار ہے جسے زیر زمین پانی کے اندر سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ جدید گائیڈنس اور نیوی گیشن سسٹم کی خصوصیات کا حامل ہے۔ یہ میزائل پاکستان کی معتبر سیکنڈ سٹرائیک صلاحیت کا حامل ہے جس سے ملک کی دفاعی صلاحیت مزید مستحکم ہوگی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہمسایہ ملک کے بحیرہ ہند کو نیوکلیئر آبدوزوں اور شپ بون نیوکلیئر میزائلوں کے ذریعے ایٹمی ہتھیاروں کی سٹریٹجی کے ذریعے دیئے جانے والے تاثر کے تناظر میں پاکستان کی یہ دفاعی صلاحیت حوصلہ افزا ہے۔