پاکستان نے سری لنکا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی

ملتان۔29نومبر (اے پی پی):پاکستان نے سری لنکا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں سری لنکا نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورزمیں 7 وکٹوں کے نقصان پر122 رنزسکور کئے ۔تھوشارا نے 37بالزپر28 اور سورنگا نے 29 بالز کھیل کر 26 رنزکی اننگز کھیلی۔ پاکستان …

ملتان۔29نومبر (اے پی پی):پاکستان نے سری لنکا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں سری لنکا نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورزمیں 7 وکٹوں کے نقصان پر122 رنزسکور کئے ۔تھوشارا نے 37بالزپر28 اور سورنگا نے 29 بالز کھیل کر 26 رنزکی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے بابرعلی نے 3اوورزمیں صرف 6 رنز کے عوض 2 اور نعمت اللہ نے 4اوورزمیں 27 رنز دے کر 2 کھلاڑی آؤٹ کئے۔ پاکستان بلائنڈ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 6.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پرمکمل کرلیا ۔اوپنر نعمت اللہ نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 29 بالز پر 71 رنزناٹ أؤٹ کی اننگز کھیلی۔