پاکستان نے علامہ اقبال ہایئر ایجوکیشن سکالر شپ پروگرام کے تحت سری لنکا کے 15طلبہ کو ملکی تعلیمی اداروں میں پڑھائی کےلئے سکالر شپس دے دیئے

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) پاکستان نے علامہ اقبال ہایئر ایجوکیشن سکالر شپ پروگرام کے تحت سری لنکا کے 15طلبہ کو ملکی تعلیمی اداروں میں پڑھائی کےلئے سکالر شپس دے دیئے۔یہ سکالر شپس کمپیوٹر اینڈ سافٹ ویئر انجینئرنگ، مکینیکل اینڈ سول انجینئرنگ، بزنس ایڈمنسٹریشن، منیجمنٹ سائنسز، انٹرنیشنل ریلیشنز اور بائیو کیمسٹری کے شعبوں میں دیئے گئے ہیں۔کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن سے جاری بیان کے مطابق ہائی …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) پاکستان نے علامہ اقبال ہایئر ایجوکیشن سکالر شپ پروگرام کے تحت سری لنکا کے 15طلبہ کو ملکی تعلیمی اداروں میں پڑھائی کےلئے سکالر شپس دے دیئے۔یہ سکالر شپس کمپیوٹر اینڈ سافٹ ویئر انجینئرنگ، مکینیکل اینڈ سول انجینئرنگ، بزنس ایڈمنسٹریشن، منیجمنٹ سائنسز، انٹرنیشنل ریلیشنز اور بائیو کیمسٹری کے شعبوں میں دیئے گئے ہیں۔کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن سے جاری بیان کے مطابق ہائی کمشنر میجر جنرل(ر) ڈاکٹر شاہد احمد حشمت نے سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے سکالر شپس حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سکالرشپ کا مقصد سری لنکا کے طلبہ کو ان کی اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سری لنکا کے تعلیمی اداروں کے مابین دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں اپنی تعلیم کے حصول، پاکستانی ثقافت اور اس کی زبان سیکھنے کے مواقع سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلبہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران سری لنکا کے خیرسگالی سفیر کے طور پر کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں