راولپنڈی ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے غوری میزائل سسٹم کے ٹریننگ لانچ کا کامیاب تجربہ کر لیا، تجربے کا مقصد آرمی اسٹرٹیجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور ٹیکنکل تیاری تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق غوری میزائل سسٹم کے ٹریننگ لانچ کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔غوری بیلسٹک میزائل 1300 کلومیٹر فاصلے تک روایتی اور جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت …
پاکستان نے غوری میزائل سسٹم کے ٹریننگ لانچ کا کامیاب تجربہ کر لیا‘ آئی ایس پی آر
راولپنڈی ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے غوری میزائل سسٹم کے ٹریننگ لانچ کا کامیاب تجربہ کر لیا، تجربے کا مقصد آرمی اسٹرٹیجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور ٹیکنکل تیاری تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق غوری میزائل سسٹم کے ٹریننگ لانچ کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔غوری بیلسٹک میزائل 1300 کلومیٹر فاصلے تک روایتی اور جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر افواج پاکستان اور انجینئرز کو مبارکباد دی گئی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے بھی میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر اسٹریٹجک فورسز، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔ غوری میزائل سسٹم کے ٹریننگ لانچ کے تجربے کے دوران کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورس ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد ہلال حسین ،چیئرمین نیسکام ڈاکٹر نبیال حیات ملک ،چیئرمین کے آر ایل طاہر اکرم ،سٹرٹیجک ڈویژن کے سینئر حکام،سائنسدانوں اور انجنیئرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کمانڈر آرمی سٹرٹیجک فوس ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد ہلال حسین نے سٹریٹجیک فورسز کی تربیتی اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی ۔









