اسلام آباد ۔ 2 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے متنوع اور موزوں ماحولیاتی نظام کے فروغ کیلئے چاروں صوبوں میں 19 ویٹ لینڈز قائم کئے ہیں جو حیاتیاتی تنوع کے ساتھ ساتھ گرانقدر مصنوعات کی فراہمی میں بھی معاون ہیں۔ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا …
پاکستان نے متنوع اور موزوں ماحولیاتی نظام کے کیلئے چاروں صوبوں میں 19 ویٹ لینڈز قائم کئے ہیں،وفاقی وزیر مشاہد اﷲ خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے متنوع اور موزوں ماحولیاتی نظام کے فروغ کیلئے چاروں صوبوں میں 19 ویٹ لینڈز قائم کئے ہیں جو حیاتیاتی تنوع کے ساتھ ساتھ گرانقدر مصنوعات کی فراہمی میں بھی معاون ہیں۔ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بالترتیب 9، 5، 3 اور 2 ویٹ لینڈز قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2 فروری کو ورلڈ ویٹ لینڈز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ اس بارے میں زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کیا جا سکے۔ مشاہد اﷲ خان نے کہا کہ اس سال عالمی یوم ویٹ لینڈ کا موضوع ”پائیدار شہری مستقبل کیلئے ویٹ لینڈز“ تھا، اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق تمام قسم کی قدرتی آفات میں سے 90 فیصد پانی سے متعلق ہوتی ہیں۔








