پاکستان نے ٹیلی کام کے شعبے میں فقیدالمثال ترقی کا مظاھرہ کرنے پر عالمی اعزاز ”جی ایس ایم اے گورنمنٹ لیڈر شپ ایوارڈ برائے2017“ حاصل کر لیا

بارسلونا ۔ یکم مارچ (اے پی پی) پاکستان نے ٹیلی کام کے شعبے میں فقیدالمثال ترقی کا مظاھرہ کرنے پر عالمی اعزاز "جی ایس ایم اے گورنمنٹ لیڈر شپ ایوارڈ برائے2017 " حاصل کر لیا ۔ یہ ایوارڈ اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری ورلڈ موبائیل کانگریس کی ایک پروقار تقریب میں دیا گیا۔ پاکستان کی طرف سے یہ ایوارڈ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے وصول کیا۔ …

بارسلونا ۔ یکم مارچ (اے پی پی) پاکستان نے ٹیلی کام کے شعبے میں فقیدالمثال ترقی کا مظاھرہ کرنے پر عالمی اعزاز "جی ایس ایم اے گورنمنٹ لیڈر شپ ایوارڈ برائے2017 ” حاصل کر لیا ۔ یہ ایوارڈ اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری ورلڈ موبائیل کانگریس کی ایک پروقار تقریب میں دیا گیا۔ پاکستان کی طرف سے یہ ایوارڈ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے وصول کیا۔ پچھلی ایک دھائی میں پاکستان کو پہلی دفعہ اس عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا کہ جی ایس ایم اے گورنمنٹ لیڈر شپ ایوارڈ،عالمی سطح پر پاکستان کی ٹیلی کام پالیسیوں کا اعتراف اور وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ہونے والی انقلابی تبدیلیوں پر بین الاقوامی ٹیلی کام کمیونٹی کے اعتماد کا اظہار ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply