بھوبنیشور۔4دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے پولینڈ کو شکست دے کر ایف آئی ایچ جونیئر عالمی ہاکی کپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کر لی، رضوان علی نے دو گول کئے۔ بھارت کے شہر بھوبنیشور میں جاری ایف آئی ایچ جونیئر عالمی ہاکی کپ مقابلوں میں 11/12ویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے پولینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-5 گول سے ہرا دیا۔ پاکستان کی جانب سے رضوان علی نے دو …
پاکستان نے پولینڈ کو شکست دے کر ایف آئی ایچ جونیئر عالمی ہاکی کپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کر لی
بھوبنیشور۔4دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے پولینڈ کو شکست دے کر ایف آئی ایچ جونیئر عالمی ہاکی کپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کر لی، رضوان علی نے دو گول کئے۔ بھارت کے شہر بھوبنیشور میں جاری ایف آئی ایچ جونیئر عالمی ہاکی کپ مقابلوں میں 11/12ویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے پولینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-5 گول سے ہرا دیا۔
پاکستان کی جانب سے رضوان علی نے دو جبکہ کپتان رانا وحید، معین شکیل اور حماد الدین انجم نے ایک، ایک گول سکور کیا۔ اس طرح پاکستان نے ایونٹ میں 11ویں پوزیشن حاصل کر لی۔
میگا ایونٹ میں 16 ٹیموں نے شرکت کی۔ جونیئر عالمی ہاکی کپ کا فائنل 5دسمبر بروزاتوار کو ارجنٹائن اور جرمنی کے مابین کھیلا جائے گا۔









