پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کیلئے موثر اور مثالی اقدامات کئے، ریجنل ڈائریکٹر عالمی ادارہ صحت

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری صحت عامر اشرف خواجہ نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے، صحت کے شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، یونیورسل ہیلتھ کوریج کی رسائی یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی ادارہ صحت کی ریجنل ڈائریکٹر ال الوان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان …

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری صحت عامر اشرف خواجہ نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے، صحت کے شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، یونیورسل ہیلتھ کوریج کی رسائی یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی ادارہ صحت کی ریجنل ڈائریکٹر ال الوان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صحت کے شعبے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال اور تعاون پر اتفاق اور یونیورسل ہیلتھ بینیفٹس پیکج پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کی رسائی یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی پر کام ہو رہا ہے۔ صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کی ریجنل ڈائریکٹر ال الوان نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کیلئے موثر اور مثالی اقدامات کیے۔ کورونا وائرس کے حوالے پاکستان کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔