اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن نےایران پر حالیہ حملے اور آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی خبر انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ اس سانحے پر ہمیں گہرا دکھ اور دلی رنج ہے،ہم ایرانی عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے ہر سطح پر سفارتی، …
پاکستان نے ہر سطح پر سفارتی، اخلاقی اور اصولی بنیادوں پر ایران کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن

مزید خبریں
اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن نےایران پر حالیہ حملے اور آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی خبر انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ اس سانحے پر ہمیں گہرا دکھ اور دلی رنج ہے،ہم ایرانی عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے ہر سطح پر سفارتی، اخلاقی اور اصولی بنیادوں پر ایران کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ اقوامِ متحدہ سمیت تمام متعلقہ فورمز پر پاکستان نے واضح اور دوٹوک الفاظ میں ایران کے خلاف جارحیت کی مذمت کی ہے اور علاقائی امن و استحکام کے حق میں اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔
ہمارا اصولی موقف ہے کہ خودمختار ریاستوں کے خلاف طاقت کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے منافی ہے۔اس موقع پر میں پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعتوں، علما کرام اور عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ قومی مفاد کو پیش نظر رکھیں۔ جذبات فطری ہیں، لیکن قومی مفاد سب سے مقدم ہے۔ اگر ہم اپنے ملک کے اندر احتجاج کو تشدد میں بدلنے دیں یا قانون کو ہاتھ میں لیں تو اس کا فائدہ صرف اُن قوتوں کو ہوگا جو پاکستان کو عدم استحکام کا شکار دیکھنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے احتجاج کو پرامن، مہذب اور آئینی دائرے میں رکھنا ہوگا۔
کسی بھی قسم کی بدامنی، سرکاری یا نجی املاک کو نقصان، یا فرقہ وارانہ کشیدگی نہ صرف قومی مفاد کے خلاف ہوگی بلکہ دشمن کے ایجنڈے کو تقویت دے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آج پاکستان کو اتحاد، استحکام اور دانشمندانہ طرزِ عمل کی ضرورت ہے،قومی یکجہتی ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ ہم ایک ذمہ دار قوم کی حیثیت سے اپنے جذبات کو نظم و ضبط کے ساتھ ظاہر کریں اور ملک کے اندر امن، قانون کی بالادستی اور داخلی استحکام کو ہر صورت مقدم رکھیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مفاد، پاکستان کا امن اور پاکستان کا استحکام ، یہی ہماری اولین ترجیح ہے۔







