کاکسز بازار۔12دسمبر (اے پی پی):پاکستان ویمنز انڈر 19 نے بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 کو پانچویں اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-3 سے اپنے نام کر لی۔ جمعہ کو کاکسز بازار اکیڈمی میں کھیلے گئے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم 19.1 اوورز میں 84 رنز بنا کر آؤٹ ہو …
پاکستان ویمنز انڈر 19 نے بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 کو پانچویں اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-3 سے اپنے نام کر لی
کاکسز بازار۔12دسمبر (اے پی پی):پاکستان ویمنز انڈر 19 نے بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 کو پانچویں اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-3 سے اپنے نام کر لی۔ جمعہ کو کاکسز بازار اکیڈمی میں کھیلے گئے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم 19.1 اوورز میں 84 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، سعدیہ اختر 27 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
پاکستان کی جانب سے بریرہ سیف نے تین اور روزینہ اکرم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں پاکستان انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف 17 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر کر لیا۔ کومل خان 25، اقصیٰ حبیب 21 اور فضہ فیاض 18 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہیں۔ بریرہ سیف کو شاندار باؤلنگ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔









