پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ فیصل آباد میں شروع ہوگیا،ویمنز انڈر 19 ٹیم اکتوبر میں فیصل آباد میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف سہ فریقی سیریز میں حصہ لے گی۔
پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ فیصل آباد میں شروع ہوگیا

مزید خبریں
فیصل آباد ۔16 ستمبر (اے پی پی):پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ فیصل آباد میں شروع ہوگیا،ویمنز انڈر 19 ٹیم اکتوبر میں فیصل آباد میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف سہ فریقی سیریز میں حصہ لے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے بتایا کہ پاکستان ویمنز انڈر 19 سکواڈ کے ٹریننگ کیمپ کا بوڑانوالا کرکٹ گراؤنڈ فیصل آباد میں آغاز ہوگیا ہے۔12 روزہ ٹریننگ کیمپ کے پہلے دن تمام 20 کھلاڑیوں نے ٹریننگ کی ۔ہیڈ کوچ محمد مسرور نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ اور ٹرائی سیریز کی تیاریوں کے پلان سے آگاہ کیا۔پاکستان ویمنز ٹیم نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا۔ویمنز انڈر 19 ٹیم اکتوبر میں فیصل آباد میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف سہ فریقی سیریز میں حصہ لے گی۔







