لاہور۔26مئی (اے پی پی):پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے ڈبلن پہنچ گئی ہے۔ ٹرائی سیریز میں پاکستان، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی ویمنز ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ ایونٹ 28مئی سے 4جون تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان ویمنز ٹیم ٹرائی سیریز میں مجموعی طور پر چار میچز کھیلے گی جن میں ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے خلاف مقابلے شامل ہوں …
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ میں ہونے والی ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے ڈبلن پہنچ گئی

مزید خبریں
لاہور۔26مئی (اے پی پی):پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے ڈبلن پہنچ گئی ہے۔ ٹرائی سیریز میں پاکستان، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی ویمنز ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ ایونٹ 28مئی سے 4جون تک کھیلا جائے گا۔
پاکستان ویمنز ٹیم ٹرائی سیریز میں مجموعی طور پر چار میچز کھیلے گی جن میں ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے خلاف مقابلے شامل ہوں گے۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 29 مئی کو ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ٹرائی سیریز کے تمام میچز کاسل ایونیو، ڈبلن میں منعقد ہوں گے۔ پاکستان ویمنز ٹیم 26 مئی کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے ایچ پی سی، کاسل ایونیو، ڈبلن میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔








