اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف کے تمام عطیات کے وزیراعظم عمران خان امین ہیں اور شفاف انداز میں انہیں عوام تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے،حکومت اور میڈیا ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور پاکستان کے عوام سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں جنہیں ہم تنہا نہیں …
پاکستان ٹیلی وژن پر رات ساڑھے نو بجے روزانہ لائیو تراویح کا بندوبست کیا گیا ہے جو لوگ گھر میں باجماعت تروایح ادا کرنا چاہیں وہ اس سے استفادہ کرسکتے ہیں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف کے تمام عطیات کے وزیراعظم عمران خان امین ہیں اور شفاف انداز میں انہیں عوام تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے،حکومت اور میڈیا ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور پاکستان کے عوام سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں جنہیں ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے، اپوزیشن کی تجاویز اور تنقید برائے اصلاح سننے سے انکاری نہیں ہیں، عوام میں مایوسی نہیں پھیلنی چاہئے۔ اپوزیشن کی بھی اتنی ہی ذمہ داری ہے اور حکومت اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کیلئے تیار ہے،پاکستان ٹیلی وژن پر رات ساڑھے نو بجے روزانہ لائیو تراویح کا بندوبست کیا گیا ہے جو لوگ گھر میں باجماعت تروایح ادا کرنا چاہیں وہ اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ٹیلی تھون کے حوالہ سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ڈاکٹر ایک ایسے محاذ پر جنگ لڑ رہے ہیں جہاں وہ ایک خفیہ دشمن کا مقابلہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر رہے ہیں، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکلز اور نرسز کے بغیر کورونا وائرس کو شکست نہیں دی جاسکتی، ہم ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے اور یقین دلاتے ہیں کہ جس طرح موت کے محاذ پر دوسروں کی زندگیاں بچانے میں آپ مصروف ہیں ، ہم آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ جہاں تک آپ نے ترکی اور دیگر ممالک کی طرح لاک ڈائون سے متعلق توقعات وابستہ کی ہیں ہم بتانا چاہتے ہیں کہ یہاں صورتحال سے ان ممالک سے مختلف ہے۔ متاثرین کا علاج معالجہ ایک طرف اور دوسری طرف معاشی محاذ درپیش ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا کہ بھوک افلاس کو ختم کرنے کیلئے بعض اقدامات ناگزیر ہوگئے ہیں کیونکہ کوئی بھی حکومت خواہ کتنی بھی ترقی یافتہ کیوں نہ ہو وہ اپنے عوام کو گھر پر بٹھا کر نہیں کھلا سکتی اور پاکستان کی معاشی صورتحال کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں صورتحال خراب ہوگی حکومت وہاں اگریسو لاک ڈائون کی طرف بڑھے گی اور جہاں بہتری آئے گی وہاں نرمی کی جائے گی۔معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا کہ علماء کرام کو عوام میں شعوری بیداری کا ذریعہ بنائیں گے مساجد کورونا کے خاتمہ کا ذریعہ بنیں گی نہ کے اضافہ کا۔ اس لئے کہا گیا ہے کہ لوگوں کو محدود کیا جائے ، سماجی میل جول میں کمی کی جائے۔ پاکستان ٹیلی وژن پر رات ساڑھے نو بجے روزانہ لائیو تراویح کا بندوبست کیا گیا ہے جو گھر میں باجماعت تروایح ادا کرنا چاہیں وہ اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر ہسپتالوں کو بہتر بنانے اور قرنطینہ مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اس حقیقت کو بھی عوام میں پہنچانا ضروری ہے کہ جب ٹیسٹ کی گنجائش بڑھے گی تو کیسز کی تعداد بھی بڑھے گی اور چھپے ہوئے کیسز بھی سامنے آئیں گے۔ دونوں محاذوں پر ہم نے مل کر کام کرنا ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت، اپوزیشن، سول سوسائٹی، علمائے کرام سب کو مل کر اس صورتحال کا مقابلہ کرنا ہے۔ گڈ بوائے اور بیڈ بوائے کی طرح ایک دوسرے پر تنقید نہیں کرنی، پوری قوم کو ایک بیانیہ سے آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تنقید ضرور کرے مگر آرا اور تجاویز دے تو زیادہ بہتر ہوگا۔ تجاویز اور تنقید میں فرق ہونا چاہئے۔ اپوزیشن کی تجاویز اور تنقید برائے اصلاح سننے سے انکاری نہیں ہیں، عوام میں مایوسی نہیں پھیلنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی بھی اتنی ہی ذمہ داری ہے اور حکومت اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وائرس حکومت اور اپوزیشن میں کوئی تفریق نہیں کر رہا ہے تو ہمیں بھی ریلیف میں کوئی فرق نہیں رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت ٹیلی تھون منعقد ہوئی ہے ایسی ٹیلی تھون رمضان المبارک میں بھی منعقد کریں گے۔ حکومت نے 1200 ارب روپے ریلیف پیکج دیا ہے مخیر حضرات سے سے جو بھی فنڈ اکٹھا ہوگا وہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگا۔ جنہوں نے کسی بھی لحاظ سے تعاون کیا ہے اور جن چینلز نے اس قومی بیانیہ کو ترتیب دینے میں ہماری مدد کی ہے ہم ان سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔حکومت اور میڈیا ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور پاکستان کے عوام سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں اور ہم انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ رمضان المبارک میں ایک اور ٹیلی تھون منعقد ہوگی اور جو میڈیا ہائوسز اس دفعہ شامل نہیں ہوسکے وہ اگلی دفعہ شامل ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ریلیف کے تمام عطیات کے وزیراعظم عمران خان امین ہیں اور شفاف انداز میں انہیں عوام تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔








