لاہور۔25نومبر (اے پی پی):پاکستان ٹیلی ویژن کی61 ویں سالگرہ 26 نومبر بدھ کو منائی جائیگی۔پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن نے 26 نومبر 1964 کو لاہور سے اپنی نشریات کا آغاز کیا اور اسے پاکستان کے پہلے ٹیلی ویژن کا اعزاز حاصل ہوا۔اس منصوبے کا آغاز جاپان کے تعاون سے1961 میں ہوا تھا، لاہور کے بعد اسلام آباد،کراچی، پشاور،کوئٹہ اور ملتان میں بھی ٹی وی سنٹرقائم کئے گئے۔1975سے پی ٹی وی نے …
پاکستان ٹیلی ویژن کی61 ویں سالگرہ 26 نومبر کو منائی جائیگی

مزید خبریں
لاہور۔25نومبر (اے پی پی):پاکستان ٹیلی ویژن کی61 ویں سالگرہ 26 نومبر بدھ کو منائی جائیگی۔پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن نے 26 نومبر 1964 کو لاہور سے اپنی نشریات کا آغاز کیا اور اسے پاکستان کے پہلے ٹیلی ویژن کا اعزاز حاصل ہوا۔اس منصوبے کا آغاز جاپان کے تعاون سے1961 میں ہوا تھا، لاہور کے بعد اسلام آباد،کراچی، پشاور،کوئٹہ اور ملتان میں بھی ٹی وی سنٹرقائم کئے گئے۔1975سے پی ٹی وی نے رنگین نشریات کا آغاز کیا،78۔1977 میں پی ٹی وی کے ذریعے پاکستان نے پہلی مرتبہ کرکٹ میچ براہ راست دکھائے۔
1980کے عشرے میں پی ٹی وی کا دائرہ کار پاکستان کے90 فیصد علاقوں میں پھیل گیا۔پی ٹی وی نے ڈرامے،موسیقی، مزاحیہ پروگرامز،بچوں کے پروگرامز،کوئز پروگرامز،مشاعروں اور مذہبی پروگرامز سمیت کئی یادگار پروگرام ٹیلی کاسٹ کئے،جن میں خدا کی بستی، ان کہی، تنہائیاں، نیلام گھر، ففٹی ففٹی،اندھیرا اجالا اور سوناچاندی قابل ذکر ہیں۔اس کے علاوہ انٹرٹینمنٹ،نیوز اور سپورٹس سمیت پی ٹی وی کے کئی چینل کام کر رہے ہیں۔








